• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کوبتایا گیاہے کہ ملک میں ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے صورحال تسلی بخش ہے اور مارچ کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ بنائی گئی ہے ،موجودہ کارگو منصوبہ بندی اور سپلائی انتظامات کی بنیاد پر وسط اپریل تک کیلئے رسد دستیاب ہے اور اسے اپریل کے آخر تک بڑھانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس پیرکو وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا روزانہ جائزہ لینے کے سلسلے کا حصہ تھا۔اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری، گورنر سٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے وفاقی سیکریٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی،اراکین کو خام تیل اور ریفائن شدہ پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ قومی ذخائر، جاری درآمدی انتظامات اور سپلائی چین کی لاجسٹک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید