• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کفایت شعاری، اقدامات کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری آئی بی کے سپرد

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) حکومتی کفایت شعاری ،اقدامات کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری آئی بی کے سپرد،وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےکفایت شعاری اور ایندھن بچت اقدامات کے احکامات پر عمل درآ مد کا آڈٹ کا باضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کامران علی افضل کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر انٹیلی جنس بیوروایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآ مد کاجامع آڈٹ کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید