• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کیلئے لگژری گاڑی ادائیگی پچھلے سال، گاڑی اس ماہ ملی، ترجمان

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین سینیٹ کے لیے گاڑی (لینڈ کروزر) کی خریداری سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق زیرِ بحث گاڑی مئی 2025میں مالی سال25 -2024 کے دوران ایک شفاف عمل کے تحت مجموعی گاڑیوں کی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ تھی۔ اس منصوبے کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائدِ ایوان، قائدِ حزبِ اختلاف اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی تبدیلی بھی شامل تھی۔
اہم خبریں سے مزید