اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں مزید کامیاب فضائی حملے کئے،سیکورٹی ذرائع کے مطا بق پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل میں دو اور ننگر ہار میں چار مقامات پر افغان طالبان فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا،سکیورٹی ذرائع کے مطا بق افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کا ڈرگ ہسپتال کو نشانہ بنانے کا بیان مضحکہ خیز ہے، پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج کو موثر انداز میں تباہ کیا۔