• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی، را اور آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش

اسلام آباد(صالح ظافر)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) نے اپنی 2026 کی سالانہ رپورٹ میں ایک اہم اور چونکا دینے والی پیش رفت کے طور پر بھارت کی خفیہ ایجنسی را (RAW) اور حکمران جماعت کے نظریاتی مرکز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) پر ہدفی پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔بھارت سے متعلق سفارشات میں کمیشن نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ “افراد اور اداروں پر ہدفی پابندیاں عائد کرے، جن میں بھارت کی را اور آر ایس ایس شامل ہیں”، کیونکہ یہ ادارے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں یا انہیں برداشت کرتے ہیں۔رپورٹ میں مزید سفارش کی گئی ہے کہ بھارت کے ساتھ مستقبل کی سکیورٹی امداد اور دوطرفہ تجارتی پالیسیوں کو مذہبی آزادی میں بہتری سے مشروط کرے اور آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت بھارت کو اسلحے کی فروخت روکنے پر غور کرے۔

اہم خبریں سے مزید