کراچی (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی گیس 350روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ اوگراکاریٹ 219 روپے68پیسے فی کلو مقرر ہے۔ اچانک قیمتیں بڑھنے سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔کوئٹہ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا رہا ہے ۔ شہر میں ایل پی جی قیمت میں فی کلو میں 70 روپے اضافہ ہوا ہے۔