لاہور( نیوز رپورٹر ) نواز اور مریم کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی سفارش۔احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نےنیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب لاہور نے قانون کے مطابق چودھری شوگر ملز انکوائری بند کی۔