اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے جاری ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ (DEEP) میں اہم تقرری کرتے ہوئے ارباب شاہ پسند کو سینئر منیجر پروکیورمنٹ (PPS-10) تعینات کر دیا ۔ تقرری وزیراعظم کی منظوری سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر 2 سال کیلئے کی گئی ہے جو کہ فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔