کراچی (رفیق مانگٹ) ایرانی نژاد اداکارہ ایلناظ نوروزی کا کہنا ہے کہ بیشتر ایرانی عوام موجودہ نظام کے خاتمے کے خواہاں ہیں، جنگ کے دوران بیرونِ ملک ایرانی آوازیں بلند، 47 سالہ حکومتی نظام کیخلاف عوامی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ عوام میں تبدیلی کی امید، بمباری کے باوجود نظام کے خاتمے کی توقع، لوگوں کو آواز اٹھانے کا موقع نہیں ملا، معاشی اور سماجی صورتحال سنگین، عوام مشکلات کا شکار، جنگ کے باوجود ایرانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔