• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا ،اجلاس میں بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،پہلے مرحلے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے دو ونگز پر مشتمل تقریباً تین ہزار اہلکار تعینات کیے جائینگے،بلوچستان میں ایف آئی اے کو مزید فعال بنانے اور تمام خالی آسامیوں پر مقامی افراد کی بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کو موثر بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید