اسلام آباد (ساجد چوہدری )ٹیلی کام کمپنیاں عید الفطر پر فائیو جی سروس شروع کرنے کی خواہشمند، جس کے باعث پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس رواں ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ، ذرائع کے مطابق فائیو جی لائسنس کی تقریب میں اہم حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے،پی ٹی اے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لائسنس کے اجرا ءکی تقریب اسی ہفتے منعقد کرنے کا منصوبہ ہے ، اگر وزیرِ اعظم دستیاب ہوئے تو وہ اس تقریب کےمہمانِ خصوصی ہوں گے،تقریب میں تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ساتھ لائسنس کا اجراء کیا جائیگا،ٹیلی کام کمپنیوں کے بینک گارنٹی جمع کروانے کے بعد 5 جی لائسنس جاری کیا جائے گا، ایک ٹیلی کام کمپنی نے 5 جی لائسنس کیلئے بینک گارنٹی جمع کروا دی جبکہ دو ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے ایک دو روز میں بینک گارنٹی جمع کروائے جانے کی توقع ہے۔