اسلام آباد( رانا غلام قادر)بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان حکومت ابرار احمدمرزا کو تبدیل کردیاگیا ہے۔ ارشد مجید مہمند کو نیاچیف سیکریٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کیاگیا ہے۔پاکستان ایڈ منسٹریٹو سرو س کے گریڈ 21کے افسرارشد مجید مہمنداسپیشل سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات تھے۔ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ21 کے افسرابراراحمد مرزا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے 24اکتوبر2023کو چیف سیکرٹری کا چارج سنبھالا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔