• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکرز، ون بیٹل آفٹر این ادر نے 6 ایوارڈ اپنے نام کر لیے، فلسطین کے حق میں نعرے

لاس اینجلس ( جنگ نیوز)آسکرز 2026 میں ون بیٹل آفٹر این ادرنے 6ایوارڈ اپنے نام کر لیے ،تقریب میں فلسطین کے حق میں نعرےلگائے گئے،بہترین اداکار مائیکل بی جارڈن،بہترین اداکارہ آسکر آئرش اداکارہ ،ایمی میڈیگن اور شان پین بہترین معاون اداکار قرار، پہلی بار ایرانی فلم کو نامزد کیا گیا،ہسپانوی اداکار کے فلسطین کے حق اور جنگ مخالف نعروں پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ 98ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی، جس میں فلم ون بیٹل آفٹر این ادر نے بہترین فلم سمیت چھ ایوارڈز اپنے نام کر کے سب سے بڑی فاتح بنی۔ تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم نے فلسطین کے حق میں "فری فلسطین" اور جنگ بند کرنے کے لیے "نو وار" کے نعرے لگائے۔
اہم خبریں سے مزید