اسلام آباد (عاطف شیرازی) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 مؤخر کر دیا گیا ہے۔ فورم جو پہلے 8 اور 9 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا، اب 12 اور 13 نومبر 2026 کو ہوگا۔ منتظمین کے مطابق فورم کی تاریخ میں تبدیلی خطے کی موجودہ صورتحال اور بعض اہم ممالک میں بین الاقوامی سفر کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔