کراچی (نیوز ڈیسک) میزائل صلاحیت خاتمے کے امریکی دعوؤں کے باوجود ایران اب بھی کیسے حملے کر رہا ہے؟ امریکی و اسرائیلی حملوں سے میزائل صلاحیت متاثر مگر مکمل ختم نہیں ہوئی، تہران کم مگر مسلسل حملوں پر عمل پیرا، ایران کی ایک وقت میں چند میزائل یا ڈرون داغ کر دفاعی نظام کو تھکانے اور خوف پیدا کرنیکی حکمتِ عملی موثر ثابت ہو رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ مشترکہ فضائی حملوں سے ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بیشتر لانچر تباہ ہو چکے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ایران اب بھی محدود مگر مؤثر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگ کے آغاز میں ایران نے خلیجی ممالک اور اسرائیل پر بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرون داغے تھے لیکن اب یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے۔