• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان معاملہ حل کی طرف نہیں بڑھا، ماہر افغان امور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صحافی، تجزیہ کار ، افغان امور کے ماہر افتخار فردوس نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، پاکستان کی ڈیمانڈ وہی ہے پہلے ٹی ٹی پی پر بات کی جائے جس پر طالبان آمادہ      ہ  نہیں ابھی تک کوئی بھی معاملہ حل کی طرف نہیں بڑھا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ ایران نے حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی، تجزیہ کار ، افغان امور کے ماہر افتخار فردوس نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں نے چین سے بات کی اور ایسی بات نہیں ہے کہ پاکستان نے ڈپلومیسی کو چانس نہیں دیا ہے ۔ تاہم پاکستان کی ڈیمانڈ وہی ہے کہ پہلے ٹی ٹی پی پر بات کی جائے جس پر طالبان آمادہ نہیں ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ابھی تک کوئی بھی معاملہ حل کی طرف نہیں بڑھا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کا گراف نیچے آیا ہے ۔پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے شروع ہونی والی جنگ سترہویں روز میں داخل ہوچکی ہے ایران نے حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا ہے اور ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملوں میں نوے فیصد کمی آگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید