• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف پیس ایرانی جنگ کے ملبے میں دفن، مشاہد حسین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس ایرانی جنگ کے ملبے میں دفن ہوچکا ہے۔ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی پالیسی بہترین ہے اور ایران نے اس کو سراہا ہے۔ جبکہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ برطانیہ کا ایران کیخلاف جنگ میں شامل ہونے سے انکار کیوں؟۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکہ، اسرائیل و ایران کی جنگ پر مرکوز ہیں برطانیہ نے واضح کہہ دیا ہے کہ وہ اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گا نیٹو نے بھی کہہ دیا ہے کہ اس کا اس سارے معاملے سے تعلق نہیں ہے۔ عباس عراقچی نے اس پورے معاملے میں پاکستان کی تعریف کی ہے۔ پرانے یہودی کہتے ہیں اسرائیل کی حکومت میں صیہونیت بیٹھی ہے اور وہ یہودیوں کے بھی خلاف ہے۔ چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا کہ اس دور کے فرعون کو ہم بکھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید