اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کی وزارت دفاعی امور کی جانب سے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ بے نقاب کر دیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی وزارت دفاعی امور نے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک ڈرون کو Soft Kill Measures کے ذریعے تباہ کیا گیا اور کسی فوجی تنصیب یا انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔