• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی ناقص تفتیش، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار کیخلاف تحقیقات ختم کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کی ناقص تفتیش کے باعث صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کے خلاف نیب تحقیقات ختم کردیں۔ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر پر کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام کے خلاف ضیاء الحسن لنجار کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 2017میں انکوائری شروع ہوئی لیکن 2026 تک ریفرنس کے لیئے شواہد ہی نہیں ملے۔ قانون کے مطابق نیب کو 12ماہ میں انکوائری مکمل کرنا تھی۔ نیب کا تفتیشی افسر 9سال میں ٹھوس ثبوت ہی حاصل نہیں کرسکا۔ ضیاء الحسن لنجار کو 2018 میں نیب سکھر نے کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈیفنس کراچی کے بنگلے کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ ضیاء الحسن لنجار نے نیب میں پیش ہوکر ریکارڈ پیش کیا تھا۔ 2019میں نیب نے دوبارہ کال آپ نوٹس جاری کردیا تھا۔ دوسرے نوٹس کے بعد ضیاء الحسن لنجار نے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی تھی۔ ضیاء الحسن لنجارنے نیب کی انکوائری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ دیگر ملزمان میں حسین علی آفندی، خان بہادر بھٹی، عبد الحلیم شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید