• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے ون ڈے میں متنازع ریویو، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل کے آخری اوور میں امپائر کمار دھرما سینا کی جانب سے متنازع انداز میں وائیڈ بال کا ریویو پر مسترد کرنے پر پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی میچ ریفری کو شکایت کردی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پی سی بی کیا کارروائی چاہتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کم از کم عوامی اعتراف کی توقع رکھتے ہیں کہ امپائر دھرما سینا سے غلطی ہوئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اپنی شکایت اس بنیاد پر درج کرائی ہے کہ بنگلہ دیش نے بڑی اسکرین پرری پلے دیکھنے کے بعد امپائر سے ریویو کا کہا ۔
اہم خبریں سے مزید