• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موٹر سائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی(آئی این پی ) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے موٹر سائیکل سوار جدید ای چالان سسٹم کو چکمہ دینے میں مکمل طور پر کامیاب رہے ہیں، سروے میں100فیصد موٹر سائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،جدید سسٹم کو ناکام بنانے کی کوششیں برداشت نہیں، عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے ایک انٹرو یو میں بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے 100 موٹر سائیکلوں کو چالان جاری کرنے کی ایک سیمپلنگ کی گئی تھی، جس میں 100 فیصد موٹر سائیکل سوار سسٹم کو دھوکا دیتے پائے گئے۔سروے کے مطابق 70 فیصد سے زائد موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹس ہی موجود نہیں تھیں جبکہ 20 فیصد سواروں نے اپنی نمبر پلیٹس کو مختلف طریقوں سے چھپا رکھا تھا۔اس کے علاوہ جن کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں، ان میں سے اکثر کے ایڈریس غلط پائے گئے یا نمبر پلیٹ پڑھنا ناممکن تھا۔
اہم خبریں سے مزید