• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹوں کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائما کی شہباز شریف سے اپیل

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو ان کے بیٹوں سلمان اور قاسم کو والد سے ملاقات اور بات کرنے کی اجازت دی جائے۔جمائمہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ درخواست خاص طور پر ایسے وقت میں اہم ہے جب ان کے بیٹوں کی صحت خراب ہے۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ ان کے دونوں نے بیٹے جنوری میں پاکستان کے ویزےکیلئے دوبارہ درخواست دے چکے ہیں، تاہم پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے آن لائن ویزہ پراسیسنگ میں 7 سے 10 دن لگنے کی اطلاع کے باوجود اب تک 60 دن گزر چکے ہیں اور بیٹوں کو والد سے ملاقات یا بات کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
اہم خبریں سے مزید