• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

کراچی(نیوز ایجنسیز)محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤ ں کا سلسلہ آج (منگل) سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ 18مارچ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 مارچ کے دوران دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید