• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ہیوی ٹریفک سے موت کا کھیل جاری، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک راہ گیرخاتون جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کے بعد ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا، منگھوپیر میں منی ٹرک اورچنگچی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اورخواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب پیرکی صبح تیزرفتارواٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیرخاتون موقع پرجاں بحق اوربچی زخمی ہوگئی جنہیں فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد موقع پر پرموجودمشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرکو آگ لگادی جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرارہورہا تھا کہ شہریوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور فوری طور پر واٹرٹینکر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا جس پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بھجادی اس دوران واٹر ٹینکرکا اگلا حصہ مکمل طورپر خاکسترہوگیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ زبیدہ خانم زوجہ محمد حسین اور زخمی بچی کی شناخت 12 سالہ کونین دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی،حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمی بچی آپس میں ماں بیٹی اور کورنگی عوامی کالونی کی رہائشی تھیں، سندھ رینجرز نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور فقیر محمد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عوامی کالونی پولیس کے حوالے کردیا ،عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے حادثے کامقدمہ متوفیہ خاتون کے شوہر محمد حسین کی مدعیت میں واٹر ٹینکرکے ڈرائیور کے خلاف درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہےادھرمنگھوپیر ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب مزدا ٹرک اورچنگچی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اورخواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمیوں میں 30 سالہ سمیری زوجہ شفیق اس کی2 بیٹیاں 3 سالہ عنایہ دختر شفیق ،4 سالہ سمیہ دختر شفیق ،27 سالہ پیر بخش ولد لال دین،8 سالہ حلیم ولد لال دین،35 سالہ عجیبہ زوجہ گھیدل اور40 سالہ سالہ کریمہ زوجہ حنیف شامل ہیں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب کے رہائشی ہیں ، ایس ایچ او انیس شیخ کے مطابق حادثے کے بعد مزدا ٹرک کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مزدا ٹرک کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید