• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات برقرار، 4688 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات، تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی بے یقینی کی فضا سے سرمایہ کاروں میں مایوسی، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ سے سرمائے کے انخلاءکا رحجان بڑھنے سے مندی کی بڑی لہر،کے ایس ای100 انڈیکس میں 4688پوائنٹس کی کمی، ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا، 68.35 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 503ارب 95کروڑ 66لاکھ روپے کم ہو گئی، کاروباری حجم بھی 1.56 فیصد کم رہا۔
اہم خبریں سے مزید