• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کا نیا تفتیشی نظام متعارف

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) نے پہلی مرتبہ ایک تفتیش کا نیا میکنزم متعارف کرایا ہے جس کے تحت " پیرا" کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان کو پولیس کی طرز پر ریمانڈ کے دوران تفتیش بجائے براہِ راست جوڈیشل کسٹڈی میں جیل بھیجا جائے گا اور ان کی تفتیش جیل کے اندر ہی کی جائے گی۔ ملزمان کو پولیس کی طرز پر براہِ راست جوڈیشل کسٹڈی میں جیل بھیجا جائے گا اور ان کی تفتیش جیل کے اندر ہی کی جائے گی۔ مینوئل چالان مکمل طور پر ممنوع قرار،صرف ڈیجیٹل چالان ہوگا، خلاف ورزی کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔موثر قانون سازی اورمضبوط پراسیکیوشن کے باعث پیرا نے اپنے خلاف ہائی کورٹ یا ماتحت عدالتوں میں کوئی مقدمہ نہیں ہارا۔ متعبر ذرائع نے "جنگ" کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد شفاف اور مؤثر قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔پیرا نے قانون کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام جرائم میں مینوئل چالان مکمل طور پر ممنوع قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام کارروائیاں صرف ای۔چالان سسٹم کے ذریعے کی جائیں گی۔ کسی بھی افسر کی جانب سے مینوئل چالان جاری کرنا جرم تصور ہوگا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید