• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ہوٹلوں پر چھاپے، جسم فروشی کیلئے پنجاب سے لائی گئی 33 خواتین گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے صدر میں واقع ہوٹلز پر چھاپے مار کر جسم فروشی کے لیے 33 خواتین کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے پاسپورٹ آفس صدر کے قریب دو ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو حراست میں لیا۔خواتین کے ہمراہ انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں ضیاء الحق، امتیاز علی، فرمان علی اور سکینہ بی بی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 29پاسپورٹس اور دیگر متعلقہ مواد برآمد ہوا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خواتین کو وزٹ ویزا کے بہانے متحدہ عرب امارات بھجوایا جا رہا تھا۔خواتین کو جسم فروشی اور جنسی استحصال کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔ملزمان کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔مقدمات پریوینشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید