• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہورہی ہے کسی کو پروا نہیں؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان الکریم میمن نے محکمہ لیبر میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان غریب ملک ہے اور حکومت کفایت شعاری کر رہی لیکن یہاں تو اربوں روپوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہے کسی کو کوئی پروا نہیں؟ فاضل جج نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورنر باڈی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے روبرو محکمہ لیبر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورنر باڈی کی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا کام مزدروں کی فلاح و بہبود کے فیصلے کرنا ہے۔ بورڈ میں 4 مزدور نمائندے بھی شامل کرنے تھے۔ لیکن مزدوروں کی جگہ بینک ملازم ایگریکلچر ملازم شامل کئے گئے۔ ملازمین کی انشورنس کی مد میں جاری کردہ 8 ارب روپے کی رقم میں خورد برد ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سکھر ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفیئر میں مبینہ کرپشن سے متعلق انکوائری کا حکم دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید