• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امارات اور قطر میں چاند نظر نہیں آیا، عید جمعے کو ہوگی

ریاض ، کراچی(شاہد نعیم، نیوز ڈیسک) سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، قطر اور ترکیہ سمیت بیشتر خلیجی وعرب ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، ان ممالک میں جمعہ کو عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے ، افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیاجہاں آج عید الفطر ہوگی۔افغان سپریم کورٹ کے مطابق صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادت دی جسے باقاعدہ طور پر قابلِ اعتبار قرار دے دیا گیا۔امریکا ، شمالی امریکا اور برطانیہ میں بھی جمعہ کو عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ سنگاپور میں ہفتے کو عید منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں نمائندہ جنگ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ جمعرات کو 30 شوال ہے، عیدا لفطر جمعے کو ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید