• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں ارسلان کے گھر سے نقدی چوری ہوگئی، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں مسلح افراد نے قاسم سے 60 ہزار روپے چھین لیے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں شفیق سے موبائل فون چھن گیا، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ میںارشاد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں مہر سے نقدی جب کہ صہیب سے موبائل فون چھن گیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں شہریار کے گھر سے متفرق سامان جب کہ شاہد کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں جوئیل اور حماد کے موبائل فون چوری کرلیے گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں مسلح افراد نے فیصل کا موبائل فون چوری کرلیا جب کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں علی سے نقدی چھن گئی۔
ملتان سے مزید