ملتان(سٹاف رپورٹر) عید الفطرکے موقع پرکیک،مٹھائی اور گفٹ آئٹمز کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، بیکری مالکان کے لئے آرڈرز پورے کرنا مشکل ہو گیا،شہر کےمختلف علاقوں کینٹ، نیو ملتان، گارڈن ٹائون، حسین آگہی،ٖ بوہڑ گیٹ، دہلی گیٹ،کینٹ اور دیگر علاقوں میں کیک،مٹھائی اور گفٹ آئٹمزاور سافٹ ڈرنکس کی دکانوں پر بے تحاشا رش دیکھنے میں آیا۔