• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے من مانا کرایہ وصول

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید الفطر کی چاند رات پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منانے کے لیے گھروں کو روانہ ہونے والے پردیسی مسافر ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر آ گئے، مختلف روٹس پر من مانے اور کئی گنا زائد کرائے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،مسافروں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی چاند رات قریب آئی، ویگنوں اور بسوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا جبکہ سرکاری ریٹس کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا،بعض روٹس پر کرایہ دگنا تک وصول کیا جا رہا ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہو گیا ہے۔
ملتان سے مزید