راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) عیدالفطر کے موقع پر عوام کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لیے ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور طاہرہ اورنگزیب نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور رکن قومی اسمبلی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم این اے نے ہسپتال کے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے میں مٹھائی تقسیم کی اور عید کے تحائف بھی پیش کیے۔