کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی میں جنگ کو 24 دن ہوگئے ہیں ایسے میں 10 ملکوں کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی جانب گامزن ہے۔ ایئر فرانس نے دبئی ریاض کیلئے اپنی پروازوں کی معطل 31 مارچ اور تل ابیب اور بیروت کیلئے 4 اپریل تک بڑھا دی ہے۔ ایمریٹس ایئر نے 30 اپریل تک مزید 8 منزلوں پر پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امارات نے 23 مارچ سے 27 مارچ تک موسمی الرٹ جاری کرتے ہوئے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے پرواز کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایران کویت بحرین اور بغداد کے فلائٹ آپریشن مسلسل غیر فعال ہیں۔ پاکستان سے العین اور فجیرہ ایئرپورٹ کیلئے پیر کو 10 پروازیں اپریشنل رپورٹ ہوئی ہیں۔ کراچی لاہور اسلام اباد سے مشرق وسطی کی 47 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی اور لاہور سے 16، 16 اسلام آباد سے 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ کراچی سے اسلام اباد سکھر لاہور تربت گوادر کی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پاکستان سے 24 دن میں مشرق وسطی کی پروازوں کی مجموعی منسوخی 2374 ہوگئی جبکہ اس عرصے میں مشرق وسطی کیلئے دنیا بھر کی 82 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔