• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کفایت شعاری مہم اور بڑے طیارے کا استعمال

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)خلیج کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر ایک طرف حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ عوامی وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے۔ دوسری جانب ملک کی اہم شخصیت اندرون ملک سفر کیلئے پاکستان ایئر فورس کا اے 319 ایئر بس طیارہ استعمال کر رہی ہے۔ یہ طیارہ موجودہ ریٹ کے حساب سے فی گھنٹہ 9 لاکھ 74ہزار 700 روپے مالیت کا 2850 لیٹر فیول جلاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں نجی غیر ملکی کمپنی کے چھوٹے طیارے کا فی گھنٹہ 1570 لٹر کا 536940 روپے خرچا ہے۔ بڑے کی بجائے چھوٹے طیارے کے استعمال سے چار لاکھ 3760 روپے فی گھنٹہ کی بچت ہو سکتی ہے جبکہ مینٹیننس اور اضافی عملے کے اخراجات کی بچت اس کے علاوہ ہے۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ایئر بس 319 طیارے میں 156 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے جبکہ اہم شخصیت کے ساتھ عموماً 10 سے 12 سرکاری ملازمین سفر کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایئر بس طیارہ طویل ترین سفر کے لیے موضوع قرار دیا جاتا ہے جبکہ اندرون ملک مختصر سفر کے لیے چھوٹا طیارہ استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ ایندھن اور دیگر اخراجات کی بچت ہو سکے۔

اہم خبریں سے مزید