اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کے جامع حل کیلئے مذاکرات کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جامع تصفیہ کیلئے بامعنی اورنتیجہ خیزمذاکرات کی سہولت کاری کیلئے تیار ہے اور اسے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتا ہے‘اگر امریکا اور ایران رضامندہوں توپاکستان بات چیت کی میزبانی کیلئے تیار ہےجبکہ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ /خلیج فارس کے جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے اہم بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کے فروغ کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور ان کی مکمل حمایت کرتا ہےجو کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے مفاد میں ہے‘ اگر امریکا اور ایران رضامند ہوں توپاکستان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اس کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتا ہے تاکہ جاری تنازع کے جامع حل تلاش کیا جاسکے۔ادھرترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ /خلیج فارس کے جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔