• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران اور اصفہان کی توانائی تنصیبات پر بمباری، تل ابیب میں میزائلوں کی بارش، بحرین کا فوجی اڈہ بھی نشانہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کیساتھ مذاکرات شروع کرنے کےدعوؤں کے باوجود تہران اور بیروت پر امریکا و اسرائیل کی بمباری جاری رہی ، ایران اور حزب اللہ کی جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری رہا، امریکا اور اسرائیل کے تہران پر فضائی حملے ، اصفہان میں توانائی اہم تنصیبات پر بھی حملے کئے گئے،جنوب مغربی ایران میں خرم شہر پاور پلانٹ کی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا،تبریز میں 6شہری شہید ہوگئے،ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ امریکی او راسرائیلی بمباری میں اسپتالوں اور اسکولوں سمیت 82ہزار شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے ، پاسداران انقلاب نے دارالحکومت کی جانب آنے والے اسرائیلی ڈرون ہرمیس کو تباہ کر دیا،ایران نے تل ابیب ، حیفہ اور دیگر علاقوں پر میزائل برسادیئے،تل ابیب میں متعدد عمارتیں ، دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ایران کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ اور حیفا کے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملے کئےہیں،ایرانی فوج کے مطابق بن گوریان ائیر پورٹ پر ایک طیارے اور فوجی سازوسامان بنانے والے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے ،حزب اللہ کے ایک راکٹ حملے میں اسرائیل میں ایک ہلاکت کی اطلاع ہے، پاسداران انقلاب نے ایرانی شہر کرمانشاہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے کام کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، اسرائیلی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہرتل ابیب پرایرانی میزائل حملوں میں 6 افراد زخمی ہوئے، متعدد گاڑیوں، گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا،ایران نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں، دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صیہونیوں کے ساتھ نہیں ہیں،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کااحترام کرنے سے ہے،عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی فوج بغداد کے کیمپ وکٹری فوجی اڈے سے انخلا کی تیاری کر رہی ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اڈے میں موجود ہتھیاروں اور بھاری سامان کو تباہ کرنا شروع کردیا،دوسری جانب بحرین، سعودی عرب اور کویت سمیت خلیج میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر میزائل حملے بھی جاری رہے، بحرین کو جنگ کے بعد اب تک کے بدترین حملوں میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایرانی میزائل ملک کے مغرب میں واقع ایک فوجی اڈے سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں ایک اماراتی سولین کانٹریکٹر ہلاک ہوگیا ، متحدہ عرب امارات کے ایک بیان میں وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ مراکشی شہری بحرین پرکئے گئے ایک ’ایرانی میزائل حملے میں‘ ہلاک ہوا ہے،بیان کے مطابق اس حملے میں اماراتی فوج کے بھی پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح شمالی اسرائیل میں 2 حملوں میں اسرائیلی فوج کو شدید نقصان پہنچایا، جنوبی لبنان میں چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا، سرحدی قصبے کوزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو سوپ ڈاؤن میزائل سے نشانہ بنایا ہے،اسرائیلی وزیرِ جنگ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف مہم کے دوران اسرائیل کے فوجی اہلکار جنوبی لبنان کے بڑے حصوں کا کنٹرول سنبھالیں گے۔

اہم خبریں سے مزید