• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 2 خواتین اور طالب سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے دو خواتین اور طالبعلم سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 2 موتی محل کے قریب فاریہ اپارٹمنٹ کی لفٹ کےنیچے سے کئی روز پرانی 22 سالہ فیصل کریم کی لاش ملی ،پولیس نے بتایاکہ متوفی آغاخانی اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھتا تھا ،متوفی مذکورہ اپارٹمنٹ میں اپنے بیچلر دوستوں کے پاس آیا اور نے کراچی یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ دینا تھا ،دوستوں نے گذشتہ صبح آکر تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی کہ ہمارا دوست فیصل کریم 22مارچ سے لاپتا ہے اور اسکا موبائل فون بھی بند ہے،پولیس کے مطابق لفٹ کےقریب تعفن اٹھنے پر اپارٹمنٹ کی انتظامیہ نے لفٹ کے نیچے والا حصہ چیک کرایا تو اس کے اندر سے فیصل کریم کی لاش مل گئی، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کر کے متوفی کے اہلخانہ کو اطلاع کردی ہے، گارڈن ایسٹ نزد نشتر روڈ فٹ پاتھ سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جسے سردخانے منتقل کیا گیا،ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نشے کی عادی تھی ، کورنگی ایک نمبر میں نالے کی دیوار سے 50 برس کی خاتون کی لاش ملی ، فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ، کیماڑی گیٹ نمبر ایک کے قریب فٹ پاتھ سے 40سالہ نامعلوم شخص، شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ ندی کے قریب سے کئی روز پرانی 35 سے 40 سالہ نامعلوم شخص لاش ملیں جنہیں سردخانے منتقل کر دیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید