کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ 23 مارچ کی قرارداد برصغیر کے مسلمانوں کیلئے فیصلہ کن موڑ تھی ۔ ان خبالات کا اطہار انہوں نے قادری ہاؤس ناظم آباد میں عید ملن پارٹی اور یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر طیب حسین قادری، عمران قادری،فہیم قادری،طاہر قادری، سلیم قادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں مذہبی،سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کر کے اپنے قائد سے وابستگی کا اظہار کیا، چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کارکنان اور شرکاء میں عیدی تقسیم کی اور خصوصی کیک کاٹا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کی قرارداد برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن موڑ تھی،جس نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی ،بدقسمتی سے کچھ عالمی طاقتیں اسلامی ممالک کی ترقی اور استحکام کو اپنے مفادات کے خلاف سمجھتی ہیں،پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو نہ صرف اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر مظلوموں کی آواز بھی بنتے ہیں۔