• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ڈاکٹر علی لاریجانی جیسے افراد کی زندگی کا حقیقی انعام شہادت ہے، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ڈاکٹر علی لاریجانی ان کے فرزند مرتضیٰ لاریجانی اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہید ڈاکٹر علی لاریجانی ایک جید عالم دین اور آیت اللہ ہاشم لاریجانی کے قابل اور لائق فرزند تھے، جنہوں نے خلوص، سچائی اور دیانتداری کے ساتھ اپنی زندگی گزاری، ایسے افراد کی زندگی کا حقیقی انعام شہادت ہے جو انہیں حق کے راستے پر استقامت کا اعلیٰ مقام عطا کرتی ہے یہ عظیم قربانیاں دراصل ایک مضبوط نظریے کی حفاظت کے لیے ڈھال کا کردار ادا کرتی ہیں اور ان سے اہلِ حق کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید