کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد کی قیادت میں نارتھ کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحاکم قائد نے کہا کہ نارتھ کراچی کے مکین کئی کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہتے ہیں جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نارتھ کراچی سمیت پورے شہر میں فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔