• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، اراضی کی ریگولرائزیشن کے خلاف درخواستیں مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گلشن اقبال میں اراضی کی ریگولرائزیشن کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیں ، 2درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زمین کی ملکیت اور لیز سے متعلق تنازعات آئینی دائرہ اختیار میں نہیں آتے ، ان معاملات کے لئے سول عدالت سے رجوع کیا جائے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے ڈی اے نے ماسٹر پلان کے تحت اراضی کو پیٹرول پمپ کے لئے مختص کیا تھا، کثیر المنزلہ عمارت کی اجازت غیر قانونی ہے، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اراضی کی الاٹمنٹ 1963 میں کے ڈی اے اسکیم سے قبل ہوچکی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید