کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہری اپنی حفاظت کیلئے بوسیدہ اور ناقابل رہائش عمارتیں فوری خالی کردیں،انہوں نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبائی وزیر کی ایس بی سی اے افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کی فوری نشاندہی اور نگرانی یقینی بنائی جائے انہوں نے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کو ہدایت کی کہ بارش کے پیش نظر خطرناک عمارتوں کے مکینوں کا فوری انخلاء یقینی بنایا جائے۔