کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد ایڈشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر کراچی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے،کراچی پولیس چیف نے بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کردیں،انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جن علاقوں میں پانی زیادہ ہو وہاں ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جائیں ۔