• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی اموات معمول بن گئیں، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اختر کالونی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر سے کم عمر لڑکے سمیت 2افراد اور قائد آباد میں تیز رفتار کوسٹر سے 2افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی اموات معمول بن گئیں ،پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور پولیس شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہیں،یہ صورتحال سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس کے اعلی حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ ہے، سندھ حکومت ای چالان کے نام پر کراچی کے شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں سے بھاری جرمانے وصول کرنے کے لیے تو مستعد نظر آتی ہے لیکن شہرمیں ہیوی ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کے لیے عملاً کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید