• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کی ترقی نہیں چاہتی، ترجمان میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان میئر کراچی اور کے ایم سی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہےکہ جماعت اسلامی کراچی کی ترقی ہونے نہیں دینا چاہتی یہ تاثر غلط ہے کہ تعطیلات کے دوران کام رک جاتا ہے جماعت اسلامی اور بعض سوشل میڈیا ناقدین جان بوجھ کر صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اپنے ایک بیان میں شہر میں جاری ترقیاتی اقدامات، عوامی فلاحی منصوبوں اور حالیہ تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی قیادت شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دن رات متحرک ہے اور مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے،یہ ترقیاتی کاموں کا سال ہے اس سال میئر کراچی کے زیر نگرانی 75 ارب روپے کراچی کے ترقیاتی کاموں پر صرف کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے باوجود کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ پوری ذمہ داری کے ساتھ شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف رہا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید