کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر کے علاقے مائی گاڑی نہر میں نہاتے ہوئے بچی اور ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں افراد کی لاشوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ عائشہ دختر قاسم اور 45 سالہ قاسم ولد عبدالعزیز کے ناموں سے کی گئی ،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈسٹرکٹ حب کے تھانہ ساکھران کی حدود میں پیش آیا ہےجبکہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی اورنگی ٹاؤن 13 نمبر کے قریب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پکنک منانے آئے ہوئے تھے، بیٹی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبی جسے بچانے کیلئے باپ بھی کودا اور دونوں تیز پانی کے بہاؤ میں ڈوب کو جاں بحق ہوگئے۔