• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد، ملبوسات شوروم کے منیجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں ملبوسات کے شوروم کے منیجر نے خود کو گولی مار کرخود کشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ حیدری مارکیٹ میں واقع ملبوسات کے شوروم میں فائرنگ سے 35 سالہ رانا محمد ثاقب ولد صدیق جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، متوفی ملبوسات کے شوروم میں منیجر اور میٹرک بورڈ آفس کے قریب کا رہائشی تھا،پولیس نے بتایا کہ متوفی نے ملبوسات کے شوروم میں تعینات سیکیورٹی گارڈ کے اسلحہ سے خود کوگولی مارکرخود کشی کی ہے، سیکیورٹی گارڈ گزشتہ روزچھٹی پرتھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نے معالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متوفی کاؤنٹر پر رکھا سیکیورٹی گارڈ کا پستول اٹھاتا ہے اور کچھ سیکنڈ پستول کی جانب دیکھ کر سوچتا ہے ،متوفی پستول اپنی کنپٹی کے قریب رکھ کر متعدد مرتبہ ٹریگر دباتاہے، اور گولی چلتے ہی وہ زمین پر گرکر موقع پر جاں بحق ہوجاتا ہے،پولیس نے پستول قبضے میں لے کر واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید