کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ امریکا سے مسلم ممالک اچھائی کی کوئی اُمید نہ رکھیں امریکی چنگل سے نجات کیلئے اقدامات کریں،اسرائیل اور امریکا طاقت کے زورپر مسلم وسائل پر قبضے کرنا چاہتے ہیں،عرب ممالک امریکا کے چنگل سے نکل فلسطین وغزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے حق کا پرچم بلند کریں،غزہ میں آج بھی اسرائیل حملے کررہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی شہید ہورہے ہیں، اسرائیل ناجائز ریاست ہے امریکا اس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ناجائز طریقہ استعمال کررہا ہے۔