• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار احمد سپر لیگ کے ذریعے پاکستان ٹیم میں آنے کیلئے پرامید

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے بیٹر افتخار احمد نے کہا کہ پی ایس ایل کی تیاری اچھی جا رہی ہے ۔ پروفیشنل پلیئر ہوں ، پاکستان ٹیم کیلئے ہی کھیلنے کا سوچتا ہوں۔ بیسٹ آل رائونڈر رہنا چاہتا ہوں تاکہ قومی ٹیم میں واپسی ہو ۔ پشاور کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اسٹیڈیم بھرا ہوتا تھا، لوگوں کا انتظار تھاپی ایس ایل میچ کا،تماشائیوں کے بغیر انجوائے نہیں ہوتا لیکن اب جو ہے وہ ہے انجوائے کرنا پڑے گا ۔ فٹنس کے ساتھ تیکنیک پر بھی کام کیا ہے، پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے ٹیم میں واپس آئوں گا ۔ مائیک ہیسن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا پرفارم کروں گا تو وہ سب کو نظر آ جائے گی پرفارمنس پوشیدہ نہیں رہتی ۔ ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پریکٹس سیشن کے بعد کپتان سعود شکیل نے کہا کہ پچھلے ایڈیشن میں اچھی پرفارمنس رہی ۔ میرے لیے یہ سیزن بڑا اہم ہے، ون ڈے ورلڈ کپ آ رہا ہے ، اچھا پرفارم کروں گا تاکہ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔

اسپورٹس سے مزید